تنخواہ دار طبقے کا بوجھ کم کر رہے ہیں،طویل المدتی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے ااپنے بیان میں کہا قرضوں کی ادائیگی کابوجھ کم ہونےکی توقع ہے،بجٹ کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائےجارہےہیں،طویل المدتی اصلاحات کیلئےپرعزم ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نےمحمداورنگزیب نےکہا تنخواہ دار طبقے کے پیسے اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کٹوتی ہوجاتی ہے،تنخواہ دارطبقے کا بوجھ کم کر رہے ہیں،پنشن اصلاحات پر بھی کام کر رہےہیں،سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
وزیر خزانہ نےکہا آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنےکی کوشش کی گئی،کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو،لیکن پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا، پاکستان نےآئی ایم ایف کے تمام اہداف پورےکیے،آئی ایم ایف مشن واپس جا چکا ہے،پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔
مزیدکہا پاکستان میکرواکنامک استحکام کی طرف گامزن ہے،دنیاپاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ایف بی آر میں شفافیت لانےکیلئے انسانی مداخلت کوکم کر رہےہیں،حکومت انرجی ریفامرزپربھی بہت کام کررہی ہے،اگلے سال ڈیٹ مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئےاقدامات اٹھائیں گے۔
رائٹ سائزنگ کیلئےاقدامات ہورہےہیں،آبادی اورماحولیاتی تبدیلی کےباعث بہت سے مسائل کاسامناہے، ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےاصلاحات کررہےہیں،واشنگٹن،لندن میں سرمایہ کاروں سےملاقاتوں میں معیشت پرمثبت ردعمل آیا۔