انسداد کورونا کے لیے تشکیل دیے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا آج آخری دن ہے جس کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو این سی او سی بند کیے جانے کی اطلاع دی۔
وزیراعظم نے وبا سے نمٹنے کے لیے قومی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے نتیجے میں ہمارے کام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔