ندا یاسر کا امتحانات میں نقل کرنے کا اعتراف، ویڈیو وائرل

ندا یاسر ایک بات پھر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں

معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طالب علمی کے زمانے میں اسکول کے ٹیسٹ اور بورڈز کے امتحانات کے دوران نقل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن دونوں بار پکڑی گئیں۔

ندا یاسر نے  یہ اعتراف  حال ہی میں اپنے مارننگ شو کے دوران کیا جس کی کلپ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے اسکول میں پاکستان اسٹڈیز کے پیپر کے ٹیسٹ کے دوران نقل کی تھی کیونکہ اس دن ان کی تیاری نہیں تھی اس لیے انہوں نے پیپر کے دن کاپی کے لیے الگ سے ایک کاغذ پر ضروری معلومات لکھیں اور اسے اپنے ساتھ لے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے ٹیسٹ کے دوران وہ  نقل کے کاغذات اتفاقاً پیپر کاپی میں بھول گئیں جس کے بعد انہیں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے شرمندگی کے ساتھ بتایا کہ جب ٹیچر کلاس میں بیٹھ کر ٹیسٹ کے پیپرز چیک کر رہی تھیں تو ان کی کاپی میں سے نقل کے کاغذات نکل آئے اور ٹیچر نے وہ کاغذات نکال کر پوری کلاس کو دکھائے اور انہیں شرمندہ بھی کیا۔

ندا یاسر کے مطابق ٹیچر نے انہیں پوری کلاس کے سامنے کہا کہ ‘پہلے نقل کرنا تو سیکھ لو کہ نقل کیسے ہوتی ہے؟‘

اسی طرح ندا یاسر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بورڈز کے امتحانات کے دوران بھی نقل کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار بھی انہیں کامیابی نہیں ملی۔

ان کے مطابق، ٹیچرز نے تمام طالبات کو یقین دلایا تھا کہ امتحانات میں انہی کے پڑھائے ہوئے نصاب سے سوالات آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور پیپرز میں بالکل مختلف سوالات آگئے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ امتحانات کی تیاری نہ ہونے کے باعث انہوں نے نقل کرنے کا سوچا اور  امتحان ہال کے باہر رکھے اپنے بیگ سے کتاب نکال کر ٹیچر کے سامنے ہی نقل کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیچر نے فوری طور پر کتاب واپس لے لی اور کہا کہ وہ انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گی۔

ندا یاسر  نےمزیدکہا کہ ’میں نے منتیں کیں کہ مجھے نقل کی اجازت دی جائے ورنہ میں فیل ہو جاؤں گی لیکن ٹیچر نے میری ایک نہ سنی اور ٹیچر کے انکار کے بعد میں نے اپنی سمجھ کے مطابق جو کچھ آتا تھا امتحانی پیپر میں لکھ دیا۔

ندا یاسر کی جانب سے امتحانات میں نقل کرنے کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے ایک صارف نے ندا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘مطلب، کچھ بھی آپ کو تو  بات کرنا بھی نہیں آتا  جب بھی کرتی ہیں  فضول باتیں ہی کرتی ہے یہ بھی شو میں کرنے والی بات ہے بھلا عجیب‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘ بہت ہی معلوماتی گفتگو تھی اب یہ بتائیں کہ اس کا کیا کیا جائے؟ جبکہ ایک انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘کتنی شرم کی بات ہے جو ندا بڑے فخر سے بیان کررہی ہیں کوئی مجھے یہ بتائے کہ اس سے نوجوان نسل کو کیا درس ملے گا؟‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار اداکارہ ندا یاسر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*