لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔
جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رولز اور طریقہ کار کےمطابق گورنر وزیراعلیٰ کوبلا کر استعفےکی تصدیق کرتاہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتےکی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔