وفاق نئے مالی سال میں منصوبے کے رقم مختص کرے، ارکان اسمبلی کا مطالبہ
اقتدار انور

سندھ اسمبلی نے حیدرآباد، سکھر موٹر وے کی تعمیر سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آصف موسی نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وفاق نئے مالی سال میں منصوبے کے رقم مختص کرے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آصف موسی نے حیدرآباد، سکھر موٹر وے تعمیر سے متعلق قرارداد پیش کی۔
ایوان میں موجود تمام جماعتیں یک زبان ہوگئیں۔ علی خورشیدی نے کہا کہ موٹر وے لازم و ملزوم ہے۔ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت اہم ہے۔
ارکانِ اسمبلی نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ وفاق نئےمالی سال میں منصوبے کے رقم مختص کرے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان نے قرار داد منظور کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس جمعرات 12 بجے تک ملتوی کردیا۔