لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان گروپ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں جس میں تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں نے غیر رسمی مشاورت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں دھڑوں میں مشاورت کی گئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کس کی حمایت کی جائے اور تمام گروپس نے آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مشترکہ فیصلہ کرنے پر تینوں گروپ ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں، پس پردہ رابطوں کے ذریعے اس پر بھی اہم مشاورت آج بھی ہو گی۔