بلوچستان: گلستان قلعہ حملہ، کلیئرنس آپریشن مکمل، مزید 2 زخمی جاں بحق

واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 12 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے مزید 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے کے 12 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ گلستان کے قریب کمرشل مارکیٹ میں اتوار کی شام بم دھماکے میں ابتدائی طور پر 2 افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان داوڑ کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*