کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں تک پہنچ گیا

بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے: ترجمان کےالیکٹرک

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی  12سے14گھنٹوں تک غائب رہتی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری،کورنگی، لانڈھی،نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی، ناظم آباد، ملیر، قائدآباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ ماڈل کالونی، جہانگیر روڈ، پی آئی بی، مچھرکالونی، ریلوے کالونی، ماڑی پور اور ہاکس بے میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے، 70 فیصد بجلی کا نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، 30 فیصد علاقوں میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی چوری، عدم ادائیگی کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*