پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 3177 ڈالر فی اونس ہے

کراچی: ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 2058 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 3177 ڈالر فی اونس ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*