آسٹریلوی آل راونڈر میچل مارش ہپ انجری کے سبب وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہپ انجری کا شکار میچل مارش کی تکلیف میں بہتری نہ آسکی، وہ ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں اور آج دبئی روانہ ہوجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ میچل مارش پہلے ون ڈے سے قبل ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تکلیف میں بہتری نہ آنے پر میچل مارش پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میچل مارش کے متبادل کے طور پر بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ پی سی آر ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔