نوازالدین کے فنکاروں کے متعلق تبصرے پر سارفین کا ردعمل وائرل

اداکار نوازالدین صدیقی کے بیان نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

اداکار نوازالدین صدیقی کے بیان نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

نوازالدین صدیقی عصر حاضر کے باصلاحیت ترین بالی وڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں اپنی بے مثال اسکرین اپیرئنس، دلکش اداکاری اور بے باک اندازِ گفتگو کی بدولت اداکار ہمیشہ اپنے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعی اس وقت پیش آیا جب نوازالدین صدیقی نے ‘آل اباؤٹ اِیو’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نامور شخصیات کی جانب سے شادی یا دیگر تقریبات میں کیے جانے والے رقص پر کھل کر بات کی۔

نوازالدین صدیقی نے اپنے بیان میں ان ناقدین کو جواب دیا جو شادیوں اور پارٹیوں میں اداکاروں کے رقص کرنے پر شکایت کرتے ہیں اور اس اثناء میں ان کا بے تکلفانہ جواب انٹرنیٹ پر  وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں ‘آل اباؤٹ اِیو’ کے یوٹیوب چینل پر ایک گفتگو کے دوران نوازالدین صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں پارٹیوں اور شادی کی تقریبات میں رقص کرنے میں کوئی اعتراض ہے؟۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نےانتہائی بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  تمام اداکاروں کو ‘بھانڈ’ قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کا پیشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے اور ان کے الفاظ کچھ یوں تھے۔

‘لوگ بولتے ہیں کہ اسٹار لوگ  پارٹیز  یا ویڈنگ میں جاکر ڈانس کرتے ہیں میں کہتا ہوں کہ  کرتے ہیں توکیا ہوا ؟ وہی تو پروفیشن ہے ان کا، بھانڈ ہی تو ہیں ہم، اس میں کیا پرابلم ہے؟’۔

اسی گفتگو میں نوازالدین صدیقی نے وضاحت کی کہ پہلے زمانے میں ‘بھانڈ’ لوگوں کو معاشرے میں گھلنے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں صرف شو کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوتی تھی اور پھر انہیں واپس جانا پڑتا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ آزاد خیال لوگ تھے جو کسی اصول یا رواج کی پیروی نہیں کرنا چاہتے تھے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کیا ہوتا تھا کہ نوٹنکی وغیرہ ہوتی تھی سینما سے پہلے، تو ان لوگوں کو،شہر سے باہر رکھا جاتا تھایہ  ٹینٹ میں رہتے تھے اور لوگ انہیں بلاتے تھے کہ کہ آؤ شو کرو اور چلے جاؤ۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے نوازالدین نے وضاحت کی کہ اب حالات بدل گئے ہیں اداکار بہتر کپڑے پہنتے ہیں اور ان کے پاس زیادہ پیسہ ہےاگرچہ وہ اب بھانڈ کہلانا پسند نہیں کرتے تاہم اس  پیشے میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔

نیٹیزنز کا ویڈیو پر ردعمل
نوازالدین صدیقی کی جانب سے کیے جانے والے تبصرے کا یہ کلپ جلد ہی ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈٹ پر شیئر کیا گیا اور نیٹیزنز نے نوازالدین کے تبصرے پر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔

اسکرین گریب

ایک صارف اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ خود کو پرفارمرز/انٹرٹینرز کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ‘جیو اور جینے دو’ کے تصور کو کیوں نہیں سمجھتے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ صحیح تو کہہ رہے ہیں ماضی کے لوگوں کا نظریہ محدود تھا اب ایسا نہیں ہے‘۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘کچھ اداکار انٹرٹین کرنے والے ہوتے ہیں جو کسی بھی اسٹیج یا جگہ پر سامعین کو محظوظ کر سکتے ہیں انہیں اسی لیے اسٹار کہا جاتا ہے اور کچھ صرف اداکار ہوتے ہیں یہ فیصلہ کرنے کا اختیار سامعین کے پاس ہے اورکسی کے پاس نہیں‘۔

ایک اور  صارف نے کہا کہ ’نہوں نے جو کہا وہ غلط نہیں ہے لیکن ان کایہ بات کہنے کا انداز انہیں خاندان کے اس عام قدامت پسند چچا کی طرح ظاہر کر رہا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ ایک بہت اہم بات کہہ رہا ہے لیکن حقیقت میں وہ صرف بیوقوفی کر رہا ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘نواز بھائی ناراض نہ ہوں لیکن مجھے واقعی شک ہے کہ کیا آپ کو اعلیٰ سطحی شادیوں اور تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے بلایا جائے گا؟ رقم دینا تو دور کی بات ہے مجھے تو آپ بھانڈ بھی نہیں لگتے نہ کبھی بن پاؤ گے lol‘۔

نوازالدین صدیقی کے انکشافات پر آپ کی کیا رائے ہے؟

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*