سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کا مسلح افواج کی بہادری، قربانیوں، اور دفاعی صلاحیتوں کو خراج تحسین

کراچی کے ساحل پر بھارتی جارحیت کے خلاف منعقدہ ریلی میں سرسید یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا اور دشمن کو پیغام دیا کہ ہر محاذ پر نوجوان نسل افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے ملک کی حفاظت اور استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہنے کے لیے سی ویو پر منعقدہ ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار طلبہ و طالبات نے سبز ہلالی پرچم تھامے پرجوش انداز میں فلک شگاف نعرے لگاکر فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار، کموڈور (ریٹائرڈ)سید سرفراز علی کاکہنا تھا کہ "پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے” اور آج کی یہ ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے ملک کے نوجوان وطن کی سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کےلئے پر عزم ہیں

ریلی میں شریک طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے، ملکی سلامتی کے لئے نوجوان ہر محاذ پر اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور افواج پاکستان کی طرح دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلے کے لئے تیار ہیں ۔ریلی میں شہر بھر کی مختلف جامعات کے طلبہ وطالبات شریک ہوئے اس موقع پر کراچی کا ساحل قومی پرچموں کی بہار کے ساتھ پاکستان اور پاک فوج ذندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*