بینک آف انگلینڈ نے 20 اور 50 پاؤنڈ والے کاغذ کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اور 50 پاؤنڈ والے کاغذ کے نوٹ 6 ماہ بعد قابل استعمال نہیں رہیں گے۔
بینک آف انگلینڈ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ 20 اور 50 پاؤنڈ کے کرنسی نوٹ خرچ کر لیں یا پھر بینک میں ڈیپازٹ کرا دیں۔
چیف کیشئر بینک آف انگلینڈ سارہ جان کا کہنا ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرا دیے گئے ہیں، پلاسٹک نوٹوں کی نقل کرنا بھی مشکل ہے۔