
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
پاک بھارت کشیدگی, ریاست مخالف پروپگینڈہ میں مصروف 5 سو سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کرلی گئی, نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےملوث اکاونٹس کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا ہے ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں یہ سوشل میڈیا اکاونٹس مربوط ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں مصروف ہیں،سوشل میڈیا اکاونٹس 8 مئی کو ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن پروپیگنڈہ مہم کا حصہ پائے گئے ،ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ملوث اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا تجزیہ کر رہی ہیں, اکاؤنٹس کوآپریٹ والے افراد،اداروں کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا حصول کے لئے کارروائی جاری ہے, آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ریاست کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر کو فیصلہ کن قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا