عوامی مطالبہ: عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ بھارت کو مؤثر جواب دینے کے لیے قومی حکمت عملی مرتب ہو سکے

کراچی: موجودہ ملکی حالات اور سرحد پار بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے تناظر میں یہ عوامی مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عمران خان نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں بلکہ قومی سطح پر واحد شخصیت ہیں جو بھارت کے فتنہ انگیز عزائم کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر کب تک ہندوستان کو پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو چیلنج کرنے دیا جائے گا؟ عمران خان کی قیادت میں ہی ایک ایسی قومی حکمت عملی ممکن ہے جو پاکستان کے مفادات کا موثر دفاع کر سکے۔

"آج وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو فوراً رہا کر کے انہیں قومی سطح پر قیادت کا موقع دیا جائے تاکہ بھارت کو ایک تگڑا اور واضح پیغام دیا جا سکے۔ پاکستان کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو قوم کو متحد کر کے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے، اور وہ رہنما عمران خان ہی ہیں۔”

قوم کی یکجہتی، سلامتی اور خودمختاری کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان کو کھل کر قومی سطح پر کردار ادا کرنے دیا جائے۔

رامش عظیم
ڈپٹی سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ
پاکستان تحریکِ انصاف سندھ

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*