پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی، بیرسٹر گوہر

ہمارا مطالبہ تھا کہ سدھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے، میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ دہشتگری کی مذمت کرتے ہیں اور پہلگام واقعے پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا،ہم بھارت کے معاملے پر پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی بریفنگ میں شریک نہ ہونے پر ہمارا مؤقف واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہہ چکے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی جنگی اقدام ہے اور ہمارا مطالبہ تھا کہ معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے صرف بریفنگ نہ دی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک، بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بریفنگ کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*