عدم اعتماد وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ کو پھر سے زندہ کرے گا: جسٹس (ر) وجیہہ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مؤقف سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے لکھا کہ عدم اعتماد کا ووٹ جائز، ناجائز حیلوں بہانوں سے وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ کو پھر سے زندہ کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں کے پاس اس کا تدارک نہیں لہٰذا آئین کی عدالتی تشریح ناگزیر ہوجاتی ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا پھر بھی جو کچھ ہوگا وہ 1958 سے قبل جو میوزیکل چیئرز کے کھیل ہوا کرتے تھے، انہیں بھی مات دے جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*