فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی, اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاج، آج ملین مارچ ہوگا

اسرائیل جارحیت روکنے کےلیے او آئی سی اپنا کردار ادا کرے ،آصف قادری

اہلسنت و جماعت کے تحت اتوار کو ملین مارچ میں علمائے اہلسنت اہم اعلان کریں گے ۔

سیمینار سے خطاب وطن عزیز کی حفاظت کے لیے علمائے اہلسنت اور عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، دیگر شرکاءکا اظہار خیال

کراچی (رپورٹ: کامران شیخ)مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی, اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاج اور پاکستان کی م±سلح افواج کی حمایت کے لیے پ±ر امن ملین مارچ آج اتوار کو کراچی میں منعقد ہوگاملین مارچ نمائش چورنگی سے شروع ہوکر تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔اس ملین مارچ میں علمائے اہلسنت اہم اعلان کریں گے, ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ مسلم فورم کے چیئرمین آصف رضا قادری کے تحت ہفتہ کو بغدادی ہاﺅس ناظم آباد میں ملین مارچ کی تیاریوں کے حوالے منعقدہ بیت المقدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.۔سیمینار سے سید مظفر حسین شاہ مفتی ریحان احمد نعمانی, آصف رضا قادری, انجئینر ارشد محفوظ قادری, تاجر رہنماﺅں شرجیل گوپلانی, رضوان عرفان , کاشف صابرنی آصف گلفام اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ملک ہے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے ہزاروں مسلمان شہید اور زخمی ہیں لاکھوں بے گھر ہیں اس بربادی کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کے حوصلے کم نہیں ہوئے اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی لحمہ فکریہ ہے مقررین نے کہا کہ اسرائیل جارحیت روکنے کے لیے او آئی سی فوری اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ اہلسنت و جماعت کے تحت اتوار کو ملین مارچ میں علمائے اہلسنت اہم اعلان کریں گے مقررین نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بھارتی الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔مودی حکومت کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو اس کو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا وطن عزیز کی حفاظت کے لیے علمائے اہلسنت اور عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں, آصف رضا قادری نے کہا کہ اس ملین مارچ میں عوام بھر پور شرکت کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اسرائیل جارحیت کو عالمی سطح پر روکنے کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بدترین شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کے تمام تیاریاں مکمل ہیں مختلف تاجروں تنظیموں نے ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*