عالمی معاہدہ نا ہونے کے باوجود پاکستان نے بھارتی ٹی وی اور یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی

پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس اور یو آر ایلز اور دوسرے مرحلے میں بھارت کے ٹاپ ٹی وی چینلز کو بند کر دیا گیا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سائبر محاذ پر بھارت کو مؤثر جواب دے دیا ہے، پہلے مرحلے میں بھارتی ویب سائٹس اور یو آر ایلز جب کہ دوسرے مرحلے میں بھارت کے ٹاپ ٹی وی چینلز کو بند کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ سب کچھ ’قابل آرمی چیف کی بدولت‘ ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بلاک کر کے بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور سود سمیت اپنی وصولی کی ہے۔فیصل واوڈا نے مزید عندیہ دیا کہ بھارت کے مزید ویڈیوز اور چینلز بھی مستقبل میں نشانے پر ہوں گے۔

سینیٹر واوڈا نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے بیان میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قابلیت یہ ہے کہ نہ عالمی معاہدہ نہ کوئی انٹرنیشنل پلیٹ فارم اس کے باوجود آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو پورے پاکستان میں کبھی بھی کوئی نہیں کر سکا۔ آرمی چیف نے نہ صرف انڈین ویب سایٹس کو پہلے مرحلے میں بلاک کیا بلکہ سود سمیت انڈین میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر انڈین چینلز اوریو آر ایل کو بھی بلاک کروا دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*