کراچی گلشن حدید میں مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کراچی میں گلشن حدید کے قریب لنک روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک گلشن حدید کے قریب لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 25 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خاتون اور 2 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت 35 سالہ کوثر سعید، 59 سالہ عبدالغفور، 25 سالہ غلام فرید اور 60 سالہ پنا محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اور نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثے پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس نے شواہد جمع کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعے کے بعد لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے راستہ بحال کر دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*