پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی گاڑی پر لندن میں حملہ، ویڈیو وائرل

گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، میں محفوظ ہوں، رجب بٹ کا دعویٰ

پاکستانی یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لندن میں حملہ ہوا ہے، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ محفوظ رہے۔

رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر نئی ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں، رجب بٹ کا اپنی ویڈیو میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑی دکھاتے ہوئے بتانا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔

مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو میں قسمیں کھاتے ہوئے مداحوں کو یقین دلارہے ہیں کہ وہ کوئی پرینک نہیں کر رہے، نہ ہی کوئی شیخیاں مار رہے ہیں، ان پر واقعی حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ حملہ بہت شدید تھا، نقصان بھی بہت زیادہ ہوا ہے، میں آنے والے دو سے تین دن میں مکمل وی لاگ شیئر کروں گا اور تفصیل سے بتاؤں گا کہ کیا ہوا ہے اور کتنا نقصان ہوا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*