
کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ لگے گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام پاور کاسٹ میں میزبان فیصل حسین کے ساتھ گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر پر شرمندگی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کمپنی سے رابطے میں ہوں جس نے بتایا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید دو سال کا عرصہ درکار ہیں۔
