واشنگٹن کے ولسن سینٹر کے ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے سینئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے عمران خان کے اسلام آباد جلسے سے متعلق ٹوئٹ کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مائیکل کوگل مین نے لکھا کہ میرے خیال میں عمران خان نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔انھوں نے لکھا کہ عمران خان کی ریلی کا مقصد عدم اعتماد سے پہلے اور اگلے الیکشن (جب بھی ہوں) سے قبل عوامی حمایت اور طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
کوگل مین نے مزید لکھا کہ عمران خان کی تقریر انتخابی مہم تھی جو ان کی حمایت میں گونجےگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔