ملک بھر کے کھلاڑی مایوس،کراچی میں یکم مئی سے شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یکم مئی سے کراچی میں شیڈول35ویں نیشنل گیمز ناگزیر وجوہات کی بناپر ملتوی کر دئیے،گیمز کی نئی تاریخوں کاا علان بعد میں کیا جائے گا،گیمز کے ملتوی ہونے سے ملک بھر کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکم سے9مئی تک شیڈول 35ویں نیشنل گیمز ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دئیے گئے ہیں،میزبان سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ شام جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر 35ویں نیشنل گیمز ملتوی کئے جاتے ہیں نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،نیشنل گیمز کے حوالے سے ملک بھر میں سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔35ویں نیشنل گیمز کراچی میں یکم سے 9مئی تک شیڈول تھے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں تھیں،نیشنل گیمز کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ چار روز قبل ہی فعال کیا گیا تھاجبکہ گیمز کے لئے منتخب کردہ وینیوز پر انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے،ملک بھر میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز 70فیصد مکمل کر لئے تھے جبکہ کئی کھیلوں کے لئے تربیتی کیمپ بھی لگا دئیے گئے تھے۔نیشنل گیمز کے ملتوی کئے جانے پر ملک بھر سے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کے لئے ہماری تیاریاں مکمل تھیں اور ہم نے گولڈ میڈلز کے حصول کے لئے خوب محنت کی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*