عاطف اسلم کے ساحلِ سمندر پر اہلیہ کے ہمراہ سیرسپاٹے

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ موریشس کے خوبصورت ساحلوں پر چھٹیاں منا رہے ہیں۔ 

اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت رومانوی ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

عاطف اسلم، جن کے انسٹاگرام پر 10.2 ملین فالوورز ہیں، اس ویڈیو میں موریشس کے ساحلوں پر اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آئے۔

انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ ’تم+میں=ہمیشہ‘ کا کیپشن دیا ہے، جو ان کی خوشگوار موڈ کی عکاسی کرتا ہے۔

مداحوں نے اس رومانوی ریل کو بے حد پسند کیا، کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی کیمسٹری کو سراہتے ہوئے محبت بھرے تبصرے کیے۔ 

حالیہ کچھ عرصے سے عاطف اسلم سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آرہے ہیں جس نے نوجوانوں میں اُن کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے مارچ 2013 میں شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑے کے 3 بچے ہیں، احد، آریان اور حلیمہ۔ 

عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت بھرے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، جو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیے جاتے ہیں۔

موریشس کے ساحل سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو نہ صرف ان کے خوشگوار ازدواجی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی مسرت کا باعث بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کے حامل عاطف اسلم کا شمار ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے لائیو کنسرٹ میں لپ سنک کرنے کے بجائے خود گلوکاری کے جوہر دکھاتے ہیں۔

وہ کبھی اپنے ہی گیت کو نئی میوزک میں ڈال کر گاتے ہیں تو کبھی بالی وڈ کے کے پُرانے گیتوں کو اپنی مسحور کن آواز میں گا کر سب کے دل موہ لیتے ہیں۔

عاطف اسلم ہائی نوٹز پر بھی دھوم مچانا جانتے ہیں اور لو نوٹز پر بھی وہ سحر انگیز ماحول بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔

انکے مشہور گانوں میں جل پری، عادت، وہ لمحے، تیرا ہونے لگا ہوں اور کبھی تو پاس میرے آؤ وغیرہ شامل ہیں۔

بالی وڈ فلموں کیلئے اُن کے گائے گئے مشہور گانوں میں دل دیاں گلاں (ٹائیگر زندہ ہے)، تیرے سنگ یارا (رستم)، جینا جینا (بدلہ پور)، پہلی نظر میں (ریس)، تو جانے نہ (عجب پریم کی غضب کہانی)، باخدا تمہی ہو (باڈی گارڈ) اور اے خدا (پاٹھ شالہ) وغیرہ شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*