کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں پر احتجاج

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کا ساتھی ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے جس کے باعث 4 روز سے ایمرجنسی سروسز بھی بند ہیں۔ احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے پولیس کی موجودگی میں کام سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 55 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات کے حوالے سے معاہدے کیے لیکن عملدرآمد نہیں کیا۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سیکرٹری صحت بلوچستان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*