پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے جہاں انڈیکس نئی بلندی کو چھو گیا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 816 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 754 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*