خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اپر دیر کے علاقے پاتراک چالال کے مقام پر پیش آیا، حادثے کی شکار وین مردان سے کلکوٹ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔