میٹرک بورڈ نئے سسٹم ای مارکنگ کے ذریعے صرف ریاضی پرچہ اول جماعت نہم کا امتحان لے گا، ناظم امتحانات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)

ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا ہے کہ بورڈ اس سال نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 میں نئے سسٹم ای مارکنگ کے ذریعے صرف ریاضی پرچہ اول جماعت نہم کا امتحان لیا جائے گا اس سلسلے میں بورڈمیں ای مارکنگ اور او ایم آر کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ بھی منعقد کی گئی تھیں جس میں ہر مضامین کے الگ الگ ماہر اساتذہ کرام کو نئے ای مارکنگ اور او ایم آرکی ٹریننگ کے حوالے سے ہدایت بھی دی گئی تھیں کہ کس طرح سے اسسمنٹ اور اس کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔ لہٰذا بورڈ ان تمام اساتذہ کرام سے درخواست کرتا ہے کہ وہ طلباء و طالبات کو اس سسٹم کے حوالے سے مکمل معلومات اور ان کی رہنمائی کریں۔ بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ، فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر پر ای مارکنگ اوراو ایم آر کے حوالے سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کر دی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*