پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پی ایس 127 کی قیادت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثے پر اظہارِ مذمت

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثے پر اظہارِ مذمت
ادارے ذمہ داری پوری کریں، ورنہ عوام کواپنے تحفظ کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، امان اللہ
کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پی ایس 127 کے صدر امان اللہ، سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ایڈوکیٹ طاہر اعوان اور ہمدرد کامران بخاری نے آج ملیر ہالٹ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔پارٹی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے مخصوص اوقات مقرر کیے گئے ہیں، جن میں ہی ان گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن بدقسمتی سے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ قوانین مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔ واضح قوانین ہونے کے باوجود ہیوی ٹریفک مقررہ وقت کے بعد بھی شہر میں داخل ہو رہی ہے، جو انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ایڈوکیٹ طاہر اعوان نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر کچھ گاڑیوں کو بلاوجہ استثنیٰ دیا جاتا ہے، جیسے واٹر اور آئل ٹینکرز کو 24 گھنٹے شہر میں داخلے کی اجازت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے المناک حادثے میں ایک میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، جبکہ زخمی خاتون نے اسپتال میں ایک نومولود کو جنم دیا، جو بعد میں انتقال کر گیا۔ یہ ناقابلِ معافی مجرمانہ غفلت ہے، اور اس پر سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ہمدرد کامران بخاری نے واضح کیا کہ اگر پی ایس 127 کی حدود میں اب کوئی ہیوی ٹریفک آئی، تو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان اور مقامی عوام اسے بزور طاقت روکیں گے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں، ورنہ عوام کو خود اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔پارٹی قیادت نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے مسائل پر توجہ دیں اور رمضان کے احترام میں ہیوی ٹریفک کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*