
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت ریورٹ طلب کر لی۔
فرحان ملک کو ایف ائی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا تھا۔ فرحان ملک نجی ڈیجیٹل چینل کے مالک ہیں۔
سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے گذشتہ روز کراچی میں گرفتار کیا۔ رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے بعض قانونی معاملات دیکھنے والے عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی۔
فرحان ملک کے قانونی معاملات دیکھنے والے معروف وکیل عبدالمعیز جعفری کے مطابق انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔