جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خودکش تھا۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا گیا، 8 سے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنڈولہ میں پاک فوج کے پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سے 9 دہشت گردوں کو پاک فوج کے جوانوں نے ہلاک کر دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*