وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفد نے واضح کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم خیرسگالی کا پیغام لے کر ایم کیو ایم پاکستان کے پاس گئے تھے، پیغام تھا کہ آپ ہمارے دوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی اور ہماری ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت اور مفید رہی۔انہوں نے کہا کہ وفد میرا پیغام ایم کیو ایم پاکستان قیادت تک پہنچائے گی، ایم کیو ایم وفد نے واضح طور پر کہا کہ پی پی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور یہ کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کر رہی ہے۔