مصطفی قتل کیس: قومی اسمبلی کی سب اسٹینڈنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں کیس کی پیشرفت اور تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی عبدالقادر پٹیل کریں گے جبکہ سید رفیع اللہ، نبیل گبول اور خواجہ اظہار بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سرکاری افسران کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی سندھ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس بعد نماز جمعہ سہہ پہر ڈھائی بجے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں مصطفی عامر قتل کیس کی پیشرفت اور تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مصطفی عامر قتل کیس سے جڑے ملزمان کے منشیات کے گروہوں کے ساتھ روابط، منشیات کے اسمگلروں کو بے نقاب کرنے کے سلسلے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار معاشرے اور تعلیمی اداروں خاص طور پر منشیات سپلائی کے حوالے سے اقدامات پر بات کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*