کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار 3 بھائیوں کوروند ڈالا

پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا

کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا

کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران حادثہ پیش آیا، ڈمپر الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کرین کو طلب کرلیا گیا ہے، خالی ڈمپر کو روڈ سے ہٹایا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*