پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروبہ مرزا نے سرمئی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ حارث سلیمان کے ساتھ منگنی۔
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو صارفین اور دوستوں کی جانب سے مبارک دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔