ایف آئی اے نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو دھر لیا

ایف آئی اے نے ملتان میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو دھر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان پکڑے گئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مغیث الحسن، رانا ظہیر ناصر نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل کیں جبکہ ملزمان خاتون کے اہل خانہ کو بھی بلیک میل کیا کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ  گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*