کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا،کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔
کرچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی۔بلڈرز اسی دن اہل خانہ کوفائل حوالے کرے گا، کراچی۔اتحاد رمضان آپس میں یگانگت۔یکجہتی کا پیغام ہے.
گورنرسندھ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں, 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، اسکولوں کے استاتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے، گورنرہاوس میN مشنیات کے خلاف سیل بنانے جا رہا ہوں، اب کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی۔مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پرقتل کرنے دھکیاں ملی، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرداخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیے، اس شہرکے ساتھ مذاق بند کردیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گھروں کے باہرپرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی فوج درموج کھڑی رہتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ معروف بزنس مین علی شیخانی گورنرہاوس کی افطاری میں زر تعاون دے رہے ہیں، علی شیخانی اکثر گورنرہاوس کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ملاتے ہیں۔