
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اس کے علاوہ مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو کوئی شہادت نہیں ملی، اجلاس ختم کردیا گیا۔
ڈی جی اوقاف پنجاب کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، رمضان المبارک کے چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
کراچی اور کوئٹہ کی زونل کمیٹیوں کو بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، اور پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پر ہوئی ہے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے