
معروف وی جے اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے انٹرویو کا موقع دیا تھا۔
انوشے اشرف نے بتایا کہ پاکستان میں میوزک چینلز کی آمد کے ساتھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے، مگر چینلز کی بندش سے کئی لوگ بے روزگار ہوگئے۔
میوزک چینلز کی بندش کے اثرات پر بات کرتے ہوئے انوشے اشرف نے کہا کہ یہ وقت ہم سب کے لیے مشکل تھا، اس سے نہ صرف فنکاروں کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے بلکہ ان کی مقبولیت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
انوشے کا کہنا تھا کہ آج کل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی بدولت میوزک انڈسٹری ایک بار پھر بحال ہو رہی ہے، اور نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔
انوشے اشرف نے مزید بتایا کہ انہیں ڈراؤنی فلمیں بےحد پسند ہیں اور اگر موقع ملا تو وہ کسی ڈراؤنے ڈرامے یا فلم میں اداکاری کرنا پسند کریں گی۔
انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے انٹرویو کے تجربے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔
انوشے نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں تھیں تو انہوں نے سلمان خان کی ٹیم سے انٹرویو کی درخواست کی اور ان کی شوٹنگ کے مقام پر پہنچ گئیں، وہاں تقریباً 100 مزید افراد بھی انٹرویو کے لیے موجود تھے۔ لیکن جب سلمان خان کو معلوم ہوا کہ وہ پاکستان سے ہیں، تو انہوں نے خصوصی طور پر پہلے ان کا انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا۔
انوشے اشرف کے مطابق، سلمان خان نے کہا کہ ‘یہ پاکستان سے آئے ہیں، اس لیے یہ ہمارے مہمان ہیں۔‘
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوشے نے کہا کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے ساتھی کو اچھی طرح جاننے کے بعد کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ انوشے اشرف نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور اس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے کیا تھا۔
پاکستانی اداکارہ آر جے اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے اچانک نکاح کی خبر شیئر کرنے کے ساتھ اپنے فینز کو دولہے کا چہرہ بھی دکھادیا۔
گزشتہ شب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے معنی خیز پیغام کیساتھ تصاویر جاری کیں تھیں جس میں انہیں شیشے کے کام والی سفید عروسی ساڑھی میں ملبوس دیکھا گیا۔
گواہوں اور شوبز سے وابستہ نامور فنکاروں کی موجودگی میں انوشے اشرف کو نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا گیا جبکہ اس دوران انکے ہاتھ میں ایک لیپ ٹاپ بھی موجود تھا جو اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ اس جوڑے نے آن لائن نکاح کیا ہے۔
اگرچہ کی اس پوسٹ میں انوشے نے سولو تصاویر کے ساتھ فیملی فوٹوز شیئر کی تھیں جس میں انکے دولہے کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا تاہم چند ہی لمحوں بعد دلہنیا نے فینز کو ہمسفر کی منہ دکھائی بھی کرادی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں کسی سیاحتی مقام پر پوز دیتے دیکھا گیا۔
دولہے کی جھلک دکھاتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ،’یہ میرا دولہا ہے اور انکی تصاویر جلد ہی اپلوڈ کرونگی۔’
اسی کے ساتھ دیگر اسٹوریز میں انوشے نے نکاح کی تقریب سے اپنے شوہر کی دیگر تصاویر بھی جاری کی جس میں دولہے کے مزاحیہ پوز بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے۔
اگر چہ کہ اداکارہ کے دولہے کی دیگر تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں ہیں تاہم انوشے کے مطابق انکا نکاح ’شہاب رضا مرزا’ نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔
انوشے اشرف کے اچانک نکاح کرنے پر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور اس نوبیاہتا جوڑے کو نئی زندگی پر مبارکباد دیتے بھی نظر آیئے۔