ڈویژنل انتظامیہ ملتان کا ڈینگی کے کیخلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز

ملتان میں ڈویژنل انتظامیہ نے ڈینگی کے کیخلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی، کورونا ویکسینیشن کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں کمشنر ملتان نے بتایا کہ ڈویژن میں رواں ہفتے 6 ایف آئی آر درج کراوئی گئیں اور 38 نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کمرشل بلڈنگ سے لاروا برآمدگی کی صورت میں ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دیا۔

کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں، ٹائر شاپس، قبرستانوں کے چپے چپے پر سرویلنس کریں اور پارکوں، تالابوں سمیت تمام عوامی مقامات پر خصوصی صفائی مہم چلائی جائے ۔

اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب سروس اسٹیشن سمیت تمام مقامات سربمہر کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں اور جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بتایا کہ ملتان میں یونائیٹڈ مال گلگشت، ملتان سرائے ہاؤس لاری اڈہ، یونائیٹڈ بیکری شجاع آباد، بینک الفلاح شجاع آباد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی اپنے گھر، علاقے کو صاف اور خشک رکھیں اور اپنے پیاروں کو ڈینگی بخار سے بچائیں، احتیاط سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*