اسلام آباد جلسے کے لئے پی ٹی آئی کراچی کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا

27 مارچ کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے کراچی سے پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا۔

یہ قافلہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان سندھ سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہوگا جس کے لئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

قافلے کی روانگی سے قبل حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان پر پوری قوم اسلام آباد پینچ رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے مکروہ کردار ایک ساتھ جمع ہورہے ہیں اور یہ سارے چور ایک ساتھ ایک بار پھر ملک کو لوٹنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ڈی چوک پر جلسہ کریگی۔

اس جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و کارکنان کی جانب  سے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے لیے پوری ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*