
KDA کلرک جاوید مائیکل ،ADذیشان ملک ،ADآصف صدیقی کا محتسب اعلی کے احکامات سے کھلواڑ فرنٹ مینوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ
یو کراچی ،نارتھ کراچی کے خالی پلاٹوں کی دو نمبر فائلیں بنا کر مال بنا یا جارہا ہے ST-68سیکٹر 5-Fکی بندر بانٹ ،عوامی احتجاج کا امکان
کراچی (رپورٹ اے آر ملک)محتسب اعلی کے احکامات سے بھی کھلواڑ KDA کلرک جاوید مائیکل KDA لینڈ ڈیپارٹمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان ملک ،آصف صدیقی ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ کراچی کی ملی بھگت سے مستحقین کی بجائے فرنٹ مینوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،سول سوسائٹی محکمہ اینٹی کرپشن اور KDAکلرک جاوید مائیکل ودیگر کیکؒاف عدالتی کارروائی اور عوامی احتجاج کی راہ اپنانے کو تیارتفصیلات کے مطابقکلرک جاوید مائیکلKDAلینڈ ڈیپارٹمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان ملک ،آصف صدیقی ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ کراچی کی ملی بھگت سے نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں خالی پڑے پلاٹوں کو لاوارث جان کر دو نمبر فائلیں بنا کر ہڑپ کرنے میں مصروف ،حال ہی میں سیکٹر 5-Fکی ST-68کی بند ر بانٹ کی جارہی ہے جبکہ محتسب اعلی کے احکامات تھے کہ جن کے نام پر پلاٹ تھے ان کے حوالے کئے جائیں مگر اس ٹیم نے صرف دو متاثرین کو پلاٹ دیئے باقی اپنے فرنٹ مینوں کو الاٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے یاد رہے کہ گزشتہ اشاعتوں میں روزنامہ قومی اخبار جاوید مائیکل کے دھندوں اور کروڑوں کی لوٹ مار بے نقاب کرتا رہا ہے کہ اس نے اپنی بہنوں، بہنوئیوں اور ان کے بچوں کے نام پر کروڑوں کی پاراپرٹیز کی ہیراپھیری کی ہے اب فرنٹ مینوں کے ذریعے اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کررہے ہیں ۔آصف صدیقی اور ذیشان ملک کی سرپرستی اور ملی بھگت میں جاوید مائیکل نے جو پلاٹ ہڑپ کئے ہیں بہت جلد ان کی تفصیلات بے نقاب کی جائیں گی حیرت ناک بات یہ ہے کہ افسران آتے ہیں جاتے ہیں ریٹائر ہوتے ہیں مگر جاوید مائیکل جیسے لوگ نئے افسران کے ساتھ مل کر وارداتیں جاری رکھتے ہیں دھندہ نہیں رکتا جاوید مائیکل کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائریاں ،عدالتوں میں مقدمات ،سرکاری اداروں میں پیشیاں ہونے کاے باوجود دیدہ دلیری سے دھنندہ جاری رکھے رہتا ہے ۔ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی نے محکمہ اینٹی کرپشن اور جاوید مائیکل کیخلاف حقائق جمع کرلئے ہیں جو انہیں فریق بنا کر عدالت میں پٹیشن دائر کرے گی اور عوامی سطح پر احتجاج کئے جانے کا امکان ہے