محمد اسحاق کھوہرو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کر دیا گیا

کراچی: حکومت سندھ نے اہم انتظامی تبادلہ کرتے ہوئے محمد اسحاق کھوہرو، جو کہ پی ایس ایس (BS-20) کے افسر اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) تعینات کر دیا ہے۔

وہ اس سے قبل حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے۔ ان کا یہ تقرر مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے اور وہ اگلے احکامات تک اس عہدے پر کام کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*