مصطفیٰ قتل کیس: قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا

محکمہ صحت سندھ نے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قبرکشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔

تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سمیہ سید، ڈاکٹر سری چند اور ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں، جو قبرکشائی کے بعد مزید قانونی کارروائی انجام دیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق قبرکشائی کا عمل قانونی تقاضے پورے کرنے اور مصطفیٰ عامر کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*