یومِ یکجہتی کشمیر – 5 فروری

کراچی – پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری پولیٹیکل ٹریننگ رامش عظیم نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عمران خان اور پی ٹی آئی ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حامی رہے ہیں اور ہر سطح پر ان کے جائز مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حقِ آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستانی عوام ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا!

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*