کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آئندہ چند روز میں موسم کیسا ہوگا؟

کراچی: شہر قائد میں  سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جب کہ آئندہ دنوں  کے لیے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارنگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چندروز کے دوران کراچی کا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان  ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

آئندہ چند روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 26 تا 28 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔اگلے کئی روز کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب سے رہےگی۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*