پنجاب پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی وردی پہن کر ٹِک ٹاک بنانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان پولیس کا ملازم نہیں ہے، ٹک ٹاک بنانے کے لیے یونیفارم استعمال کرتا تھا، نوجوان کے قبضے سے پنجاب پولیس کا یونیفارم بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، اس نے یونیفارم پر نام غلام لکھوا رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*