کراچی میں مزید دو بچے لاپتہ ہوگئے، پولیس جنوری 21, 2025پر پوسٹ کیا گیا کراچی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی سے 2 بچے لاپتہ ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا۔حکام نے کہا کہ فرنٹیئر کالونی کا رہائشی 10 سالہ ایان 17 جنوری کو لاپتہ ہوا، ایان کا ذہنی توازن درست نہیں، گھر سے باہر نکل گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کے مقدمات اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیںاسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔