لاڑکانہ کی تحصیل نصیر آباد کے گوٹھ حاکم ڈیپر میں نوجواں اسفند یار ڈیپر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ کی تحصیل نصیر آباد کے گوٹھ حاکم ڈیپر میں نوجواں اسفند یار ڈیپر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا جبکہ اندھا دھند فائرنگ میں چھوٹا بھائی ارسلان ڈیپر بال بال بچ گیا مقتول سندھ یونیورسٹی میں انجیرنگ کا طالب علم تھا قاتل احمد خان ڈیپر (عرف پپو ڈیپر) جو کہ علاقہ کا بدنام زمانہ جرائم پیشہ ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف کئی سنگین نوعیت کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں مقتول کی ایف آئی آر گاجی کھاوڑ تھانہ میں درج ہونے کے باوجود دو ہفتہ گزرنے گئے مگر ملزمان کی گرفتاری میں پولیس ناکام رہی ہے مقتول اسفند یار کی والدہ نے کہاہے کہ اگر میرے بیٹے کے قاتل اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو دو روز بعد کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے بچوں کے ساتھ احتجاج اور پریس کانفرنس کروں گی انہوں نے وزیر داخلہ اور اعلی پولیس افسران سمیت ایس ایس پی قمبر سے اپیل کی ہے کہ اسے فوری انصاف فراہم کیا جائے ورنہ وہ مجبورن اسلام آباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*